دنیا

روس: صدر پوٹن کی جانب سے شامی صدر کو آزادی کے دن پر مبارک باد کا پیغام

putinرو سکے صدر میلاد ویر پوٹن نے اپنے شامی ہم منصب بشار الاسد کو شام کے یوم آزادی کے موقع پر ایک پیغام ارسال کیا ہے، رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے یوم آزادی کے پیغام میں لکھا ہے کہ امید ہے روس اور شام کے مابین دو طرفہ تعلقات مستبقل میں بھی جاری و ساری رہیں گے اور دو طرفہ تعاون کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
صدر پوٹن نے اپنے پیغام میں شامی صدر کے لئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار خیال کرتے ہوئے بشار الاسد کی اچھی صحت کی دعا بھی کی ہے۔
دوسری طرف شامی وزیر اعظم داکٹر وئیل الحلقی نے بھی روسی ہم منصب سے یوم آزادی کے عنوان سے مبارک باد کا پیغام حاصل کیا ہے۔یاد رہے کہ شام کا یوم آزادی بدھ کو منایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button