دنیا

سرینگر میں 17 ربیع الاول کو وحدت کانفرنس منعقد ہوگی، جموں و کشمیر پیروان ولایت

sirnagarپیغمبر آخرالازماں حضرت محمد مصطفٰے (ص) کی ولادت باسعادت کے موقعے پر جموں و کشمیر پیروان ولایت نے امت مسلمہ اور ملت اسلامیہ کشمیر کی خدمت میں تبریک پیش کی، پیروان ولایت کا ایک اہم اجلاس قائمقام سربراہ حجت الاسلام شبیر احمد صوفی کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں طے پایا گیا کہ عنقریب ایک ’’وحدت کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے دوران اسوہ رسول (ص) پر روشنی ڈالی جائے گی، موصولہ بیان کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ اتحاد کے لئے امام خمینی (رہ) کے فرمودات پر عمل پیرا ہوکر ہفتہ وحدت بھی منایا جا رہا ہے، جس کے دوران علمائے کرام اتحاد و اتفاق پر زور دے رہے ہیں، منعقدہ میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ بھی لیا گیا کہ سرینگر میں 17 ربیع الاول کو وحدت کانفرنس منعقد ہوگی، جس کے دوران تمام طبقہ ہائے فکر سے وابستہ علمائے کرام مدعو کئے جائیں گے جبکہ پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی اس وحدت کانفرنس سے ٹیلی فونک خطاب بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button