دنیا

ملائیشیا میں شیعہ قوم کے خلاف فوری جہاد کرنے کا اعلان، شیعہ وائرس کے نام سے گزشتہ جمعہ کے خطبے، حکومتی سر پرستی شامل ہے

malisyaملائیشیا: اطلاعات کے مطابق ملائیشیا میں شیعہ مذہب کے خلاف وہابی دہشت گردوں کا فوری طور پر جہاد کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جبکہ گزشتہ جمعہ 29 نومبر 2013 کے خطبات شیعہ وائرس کے نام سے دئے گئے ہیں ۔وہابی خطباء کا کہنا تھا کہ شیعہ مذہب وائرس کی طرح پھیل رہا ہے جس کو روکنا ہو گا۔ ان دہشت گردوں کو ملائیشیا کی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ خطبے کا متن باقاعدہ اسلامک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تیار کر کے دیا گیا تھا جس میں شیعہ کو غیر مسلم قرار دے کر ان کے خلاف لڑنے کے لئے اکسایا گیا۔ وہابی علماء نے عوام کو کہا ہے کہ وہ انتظار کیے بغیر شیعہ کے خلاف لڑنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔1996 میں فتوی کونسل نے شیعہ کو نجس قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ ملائیشیا کی حکومت شیعہ مذہب سے خوف زدہ ہے جس کی وجہ کافی عرصہ سے ملائیشیا میں شیعہ لٹریچر پر بھی پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ جس کی سب سے بڑی وجہ ملائشیا حکومت کا مذہبی تعصب اور یہودی لابی کی طرف جھکاو ہے۔شیعہ لٹریچر پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے سینیٹر ڈاٹک نوریہا ماہت نے کہا تھا کہ اگر شیعہ تحریری مواد کو کنٹرول نہ کیا گیا تو نوجوان شیعہ مذہب کی تعلیمات کی طرف مائل ہونے کا خطرہ ہے۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ شیعہ مذہب کی تعلیمات کو محدود کیا جائے

متعلقہ مضامین

Back to top button