دنیا

بنگلہ دیش میں سیاسی بحران، اقوام متحدہ کی نگرانی

bagladeshاقوام متحدہ اپنے خصوصی نمائندے کو بنگلہ دیشی سیاسی پارٹیوں سے گفتگو کے لئے ڈھاکہ روانہ کررہی ہے۔
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ شہید الحق نے آج کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے آسکار فرنانڈیز تارانکو چھے دسمبر کو سیاسی پارٹیوں سے گفتگو کرنے ڈھاکہ پہنچ رہے ہیں۔ شہید الحق نے اس دورے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں اور صرف اتنا کہا کہ وہ بنگلادیش کی سیاسی پارٹیوں سے مذاکرات کرکے موجودہ سیاسی تعطل کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں حکمران اور حزب اختلافات کے درمیان شدید اختلافات کی وجہ سے سیاسی تعطل پیدا ہوچکا ہے۔ بنگلادیش کی پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوچکے ہیں۔ بنگلہ دیش الیکشن کمیشن نے انتخابات کے ملتوی کئے جانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات پانچ جنوری کو کرائے جائيں گے۔ حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت کی حکومت آزاد اور منصفانہ انتخابات نہیں کراسکتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button