دنیا

افغانستان میں ۳۳ طالبان ہلاک

afgan talibanافغانستان میں طالبان گروہ کے تینتیس افراد ہلاک ہوگئے۔ افغانستان کی وزارت داخلہ نے آج ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسیز اور طالبان گروہ کے افراد کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں طالبان گروہ کے تینتیس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔طالبان گروہ کے خلاف افغان سیکیورٹی فورسیز کی یہ کاروائی اس ملک کے مختلف صوبوں منجملہ ننگرہار، نورستان، قندھار، زابل، اور ہلمند میں انجام پائی۔اس کاروائی کے دوران طالبان گروہ کے افراد سے مختلف قسم کے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔قابل ذکر ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسیز اپنے ملک کے آئندہ انتخابات کی غرض سے مختلف علاقوں میں طالبان گروہ کے خلاف آپریش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button