دنیا

ہندوستان میں ایکبار پھر فرقہ وارانہ فسادات

india fasadہندوستان کی ریاست اتّرتردیش کے شہر مظفرنگر کے مضافات میں ایکبار پھر ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات میں کم از کم چار افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شہر مظفرنگر کے مضافات میں واقع علاقے بوڑھانا میں دو فرقوں کے درمیان یہ جھڑپیں کل رات ہوئیں جہاں صبح تک حالات سخت کشیدہ رہے تاہم حکومت نے بھاری تعداد میں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا۔ گذشتہ مہینے بھی اس علاقے میں شدید فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے جن میں ساٹھ سے زائد افراد مارے گئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات میں فرقہ واریت کے مقابلے کو ایک اہم انتخابی موضوع بنایا جارہا ہے۔ ہندوستان کی حکمراں جماعت کانگریس پارٹی نے حزب اختلاف کی جماعت بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ وہ فرقہ واریت کو ہوا دیکر انتخابی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button