دنیا

افغانستان میں ۱۹ غیر ملکی فوجی ہلاک

tto amricaطالبان نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان کے شہر غزنی میں ایک امریکی کانوائے پر حملہ کر کے ۱۹ فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ابھی تک امریکی حکام کی جانب سے اس خبر کے بارے میں کوئی اظہار خیال نہیں کیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں غیر ملکی فوج پر زیادہ شدت سے حملے متوقع ہیں چونکہ طالبان نے با ضابطہ طور پر نیٹو فورسز پر حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔
طالبان ترجمان کے مطابق وہ ایسے تمام حربے استعمال کریں گے جن کے زریعے امریکی اور افغانی فوج کو نقصان پہنچایا جا سکے۔
طالبان کی دھمکیوں کے بعد افغانی حکام نے ملک بھر میں خصوصا کابل میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button