دنیا

آل خلیفہ کی اس ناپاک حرکت نے یزید ملعون کی یاد تازہ کر دی: علامہ مختار حسین جعفری

mukhtar hussainہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے صوبہ جموں سے اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کے رکن حجۃ الاسلام و المسلمین سید مختار حسین جعفری نے بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر کئے گئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے :میں بحیثیت ’’سرپرست شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں‘‘ اور ’’عضو عمومی مجمع جہانی اہلبیت(ع)‘‘ صوبہ جموں کے تمام مومنین اور عدالت خواہ افراد کی طرف سے بحرین کی ظالم حکومت آل خلیفہ کی اس ظالمانہ حرکت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں جس کے تحت ان ظالموں نے آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کر کے یزید ملعون کے مظالم کی یاد تازہ کر دی۔ حیرت کہ جمہوریت پسند حکومتیں ان مظالم پر کیوں خاموش ہیں؟ انشاء اللہ بحرینی عوام اور علماء کی یہ پاک جد وجہد رنگ لائے گی اور اس دور کی یہ یزیدی حکومت اپنے مظالم کے بوجھ تلے دب کا دم توڑ دے گی اور بحرین میں اسلام ناب محمدی کامیاب ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button