افغانستان میں امريکي فوج کا ايک ٹينک تباہ

29 اپریل, 2013 09:10

army afghan usaافغانستان کے مغربي صوبے ہرات کے پوليس ترجمان کا کہنا ہے کہ امريکا کا ايک فوجي ٹينک تباہ ہوگيا ہے جس سے آگ کے شعلے بلند ہورہے تھے –
افغان پوليس کے ترجمان نے بتايا کہ امريکي ٹينک پر حملہ طالبان نے کيا تھا انہوں نے بتايا کہ مذکورہ ٹينک کو بارودي سرنگ کا دھماکہ کرکے اڑايا گيا ہے –
ہرات کے پوليس ترجمان عبدالرؤف احمدي کا کہنا ہے کہ يہ واقعہ صوبہ ہرات کے کرخ شہر کے سبزک علاقے ميں پيش آيا –
اس دوران طالبان کے ترجمان نے بھي دعوي کيا ہے کہ مذکورہ ٹينک کو بارودي سرنگ کا دھماکہ کرکے اڑايا گيا تھا –
طالبان کے ترجمان قاري يوسف احمدي نے کہا کہ اس دھماکے ميں پانچ امريکي فوجي ہلاک ہوئے ہيں –

3:10 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔