دنیا

افغانستان میں ایک شیعہ عالم دین کو شہید کر دیا گیا

shadatافغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مذہبی شیعہ رہنما کو شہید کردیا ہے۔
: اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کل شام افغانستان کے مغربی صوبے فراہ کی شیعہ علما کونسل کے سربراہ حجت الاسلام توکلی کو شہید کردیا۔افغانستان کی شیعہ علما کونسل نے ایک بیان جاری کرکے حجت الاسلام توکلی کے قتل کی مذمت کی ہے اور اس اقدام کو بزدلانہ اقدام قراردیاہے۔حجت الاسلام توکلی کا شمار صوبہ فراہ کی ممتاز اور سرگرم علمی و دینی شخصیات میں ہوتا تھا۔
ابھی تک کسی شخص یاگروہ نے ان کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button