دنیا

ڈنمارک میں ایک بار پھر اسلامی مقدسات کی توہین

dainmarkڈنمارک میں کچھ فلمسازوں نے ایک اور فلم بناکر دوبارہ اسلامی مقدسات کی توہین کی ہے۔

فرانس کی چینل چوبیس کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کے بعض فلم سازوں نے آزادی بیان کےبہانے ٹی وی سے ایک فلم نشر کی ہے جس میں اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کی گئي ہے۔ مسلمانان عالم نے ڈنمارک کے فلم سازوں کی اسلام سے دیرینہ دشمنی کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور غم و غصے کااظہا کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کے یہ فلم ساز انتھا پسند عناصر ہیں جنہوں نے اپنے ملک میں بسنے والے مسلمانوں کی شناخت کے مطابق نہایت ہی توہین آمیز انداز میں یہ فلم بنائي ہے۔ڈنمارک کے مسلمانون نے اس توہین آمیز اقدام پر شدید رد عمل دکھاتے ہوئے حکومت سے ان عناصر کو کیفر کرادار تک پہنچانے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button