نئی دہلی میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایران کے اسلامی انقلاب کی34ویں سالگرہ منائی گئی ہے۔
نئی دہلی میں واقع ایرانی سفارتخانے میں کل رات منعقد ہونیوالی اس تقریب میں ہندوستانی حکام کے علاوہ کئی غیرملکی سفیر اور سفارتکار شریک تھے ۔
ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "غلام رضا انصاری "کے مطابق اسلامی انقلاب کی34ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد ہونیوالی تقریب میں کئی غیرملکی سفارتکار ، ہندوستان کے وزیر زراعت اور بعض دیگر حکام نے شرکت کی اور ایران کے اسلامی انقلاب کی 34ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ہندوستانی وزیر زراعت سے ہندوستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مابین زراعت کے شعبے میں تعلقات بڑھانے کے موضوع پر تبادلۂ خیال ہوا ۔
ہندوستان کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں کل رات اسلامی انقلاب کی سالگرہ منائی گئی۔
.








