بنگلہ دیش میں مظاہرین پر حملہ

بنگلہ دیش کی پولیس نے جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہروں میں شریک افراد پر حملہ کیا ہے۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ اور کئی دوسرے چھوٹے بڑے شہروں میں جماعت اسلامی کی کال پراحتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ جماعت اسلامی نے اپنے رہنماؤں کو جنگی جرائم میں ملزم قراردے کر انکے خلاف مقدمہ چلانے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی کال دی تھی ۔ اس موقع پر مشتعل افراد نے حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے آنسو گیس کا استعمال کیا اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ آج ہونیوالے احتجاج کے باعث تعلیمی اور کاروباری مراکز کو بند کرنا پڑا جبکہ کئی اہم شاہراہوں میں بھی آمد ورفت ٹھپ ہوکر رہ گئي۔








