دنیا

افغانستان میں طالبان کے خلاف مظاہرے

afgahnistanافغانستان کے عوام نےحکومت سے طالبان کے ظلم و جنایات سے اس ملک کے عوام کو نجات دلانے کا مطالبہ کیا۔
افغانستان کے صوبے کاپیسا میں اس صوبے کے عوام نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان عوامکو طالبان کےظلم و تشدد سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کرے۔ کاپیسا کے عوام کے آج کے مظہرے ایسے میں ہوئے کہ جب افغانستان کی حکومت نے پل چرخی جیل سے 80 طالبان قیدیوں کو رہا کردیا۔ افغان حکام کے مطابق رہاہونیوالے ان قیدیوں میں 67 افراد افغان حکومت کے خلاف جنگ لڑنے کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے جو اس سے قبل امریکہ کے بگرام جیل میں قید تھے۔
افغان حکومت نے توقع ظاہر کی ہے کہ ان افراد کی رہائی ، طالبان کے ساتھ مفاہمت میں مددگار ثابت ہوگی۔ افغان حکومت نے اس سے قبل بھی کئی طالبان کو رہا کردیا تھا جنکی اب مجموعی تعداد 278 ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button