دنیا

امریکی فوجی کو سزائے موت سنانے کی اپیل

firoanامریکی حکومت نے افغانستان میں 16 معصوم عام شہریوں کے قتل میں خود کو بے گناہ دکھانے کےلئے اس اقدام میں ملوث اپنی فوجی کو سزائے موت سنانے کی اپیل کی ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نےبدھ کو اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرکے اس بات کی درخواست کی کہ مارچ 2012 میں افغانستان میں 16افراد کو قتل کرنے والے امریکی سارجنٹ رابرٹ بیلز کو سزائے موت سنایا جائے ۔روبرٹ بیلز کے کیس کی سماعت ریاست واشنگٹن میں فوج کے ایک مشترکہ بیس میں ہوگی اوراسے صرف اس صورت میں سزائے موت ہوگی کہ کورٹ مارشل کے سبھی ارکان کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوپائے۔
امریکی اعداد و شمار کے مطابق 1961 سے بعد کسی بھی امریکی فوجی کو جنگی جرائم کی بناء پر سزائے موت نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button