دنیا

انڈو نیشیا، تکفیریوں کی شر انگیزی

shetanانڈونیشیا کے مشرقی صوبے جاوہ کے تکفیری رہنماؤں نے اس صوبے میں آباد شیعہ مسلک کے پیروؤں سے کہا ہے کہ وہ اپنا مذہب چھوڑدیں پا پھر اپنے گھروں سے نکل جائيں۔ اطلاعات کے مطابق جاوہ کے متعدد خاندان اس وقت اپنا گھربار چھوڑکر ایک اسٹیڈیم میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے جب تکفیریوں کے ایک گروہ نے ان کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کی بعد ازاں ان کے گھروں کو آگ لگادی۔کہا جاتا ہے کہ اگست سے نومبر تک مقامی سرکاری انتظامیہ کی جانب سے تحفظ دیا جاتا رہا تاہم  نومبر سے حکومت نے دو سو افراد پر مشتمل ان کنبوں کے لئے ہر قسم کی امداد اور تعاون روک دیا ہے اور ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ یا تو اپنا مذہب چھوڑ دیں یا پھر یہاں سے نکل جائیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ لوگ انتہائی سخت اور مشکل زندگی گذار رہے ہیں۔ واضح رہے کہ تکفیری گروہوں کو سعودی عرب اور بعض دیگر مغرب نواز عرب ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button