مسلمانوں کے قتل میں ملوث مجرموں کو عمر قید

01 ستمبر, 2012 08:17

indiaہندوستان میں ایک خصوصي عدالت نے 97 مسلمان کے قتل ميں ملوث بجرنگ دل پارٹي کے انتہا پسند رہنما بابو بجرنگي اور مودی کی قریبی سابق خاتون وزير مايا کوڈناني سمیت 32 افراد کو قید کی سزا سنائی ہے –
نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق احمد آباد کي خصوصي عدالت نے 2002ء ميں گجرات کے نرودا پاٹیا ميں ہونے والے مسلم کش فسادات ميں 97 مسلمان کے اجتماعی قتل ميں ملوث بجرنگ دل پارٹي کے انتہا پسند رہنما بابو بجرنگي کو عمر قید اور سابق خاتون وزير مايا کوڈناني کو 28 سال قید کی سزا سنائی – عدالت نے اس کیس میں مجرم قرار دیئے گئے دوسرے30 افراد کو بھی عمر قيد کي سزادي –
یاد رہے فروري 2002ء کو گجرات کے نرودا پاٹیا میں ہندو شرپسندون نے 97مسلمانوں کو قتل کردیا تھا جن ميں بيشتر بچے اور خواتين شامل تھيں –

10:06 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top