دنیا

شیعہ عالم دین مولانا قلب صادق کو ہندوستان کا نیا صدر بنانے کا مطالبہ آل انڈیا شیعہ یوتھ فیڈریشن

qalby sadiqلکھنؤ میں آل انڈیا شیعہ یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک جلسے کے تمام شرکاء نے نے یک رائے ہوکر مشہور و معروف شیعہ مذہبی رہنما ڈاکٹر قلب صادق کو ہندوستان کا صدر جمہوریہ بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
لکھنؤ میں آل انڈیا شیعہ یوتھ فیڈریشن کی قیادت میں ایک جلسے کا اہتمام فاضل حسین لڈن کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جلسہ میں شامل سبھی لوگوں نے ایک رائے ہوکر ہندوستان کا صدر جمہوریہ مشہور و معروف شیعہ مذہبی رہنما ڈاکٹر قلب صادق کو بنائے جانے کی مانگ کی ہے۔
آل انڈیا شیعہ یوتھ فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ ہندوستان کا صدر جمہوریہ اس بار شیعہ مذہبی رہنما ڈاکٹر قلب صادق کو بنایا جائے کیونکہ آج تک شیعہ مسلمان صدر جمہوریہ نہیں ہوا ہے۔ اور نہ ہی لکھنئو شہر کا کوئی صدر جمہوریہ ہوا ہے۔ اس لئے سماج وادی پارٹی کے قومی سربراہ ملائم سنگھ یادو سے مانگ کی گئی ہے کہ وہ اس میں حمایت کریں۔ اور مرکزی کانگریس حکومت پر دباؤ بنا کر شیعہ مذہبی رہنما ڈاکٹر قلب صادق کو اس بار ہندوستان کا صدر جمہوریہ بنائیں۔
اس موقع پر انجمن عین العزاء سمیت متعدد شیعہ تنظیموں نے بھی آل انڈيا شیعہ یوتھ فیڈریشن کے اس مطالبے کی حمایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button