دنیا

بھارتی حکومت شیعہ مسلمانوں کو اقتدار سے محروم رکھ رہی ہے مولانا سید کلب جواد نقوی

india shiaبھارت کے شہر لکھنو میں مجلس علماء ہند کی جانب سے شیعہ علماء ہند کے نام سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں 500 علماءِ تشیع مجلس علماء ہند کی جانب سے بھارت کے شہر لکھنو کی آصفی امام بارگاہ میں شیعہ علماء ہند کے نام سے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی .
 جس میں بھارت میں اہل تشیع کی مذہبی اور سیاسی آزادی کا مطالبہ کیا گیا، جلسہ کے کنوینر مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ بھارتی حکومت شیعہ مسلمانوں کو اقتدار میں حصہ داری سے یکسر محروم رکھ رہی ہے، یہاں تک کہ چھوٹے سے چھوٹا عہدہ بھی انہیں نہیں دیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ تقریباً 22 برسوں سے بھارتی ریاست یوپی میں کوئی شیعہ منسٹر نہیں بنایا گیا، اس سے اس فرقہ کی محرومیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

لہذا اپنی مذہبی و سیاسی آزادی کے لئے یہ جلسہ بلایا گیا ہے، قابل ذکر ہے کہ اس عظیم الشان جلسہ میں 500 علماءِ تشیع اور 50000 سے زائد پیروان ولایت نے شرکت کی، واضح رہے اس نوعیت کا بھارت میں تشیع کا یہ پہلا اجلاس تھا۔ اور 50000 سے زائد پیروان ولایت نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button