امام خمينی﴿رہ﴾ كے فتوے سے خوف زدہ سلمان رشدی كا دورہ بھارت منسوخ

23 جنوری, 2012 10:05

shiitenews salam rushdi” آيات شيطانی” كتاب كے مھدور الدم مصنف "سلمان رشدی” نے امام خمينی﴿رہ﴾ كی جانب سے واجب القتل قرار ديئے جانے كے فتوے پر مسلمانوں كے ممكنہ عمل درآمد كے خوف سے دورہ ہندوستان كو منسوخ اور ادبی فيسٹول میں شركت سے معذرت كرلی ہے ۔

جے پور” كے ادبی فيسٹول میں شركت كے لیے بھارت كا دورہ كرنے والے استعماری ايجنٹ رشدی نے بھارتی مسلمانوں كے وسيع پيمانے پرمظاہروں اور امام خمينی ﴿رہ﴾ كے فتوے پر مسلمانوں كی جانب سے ممكنہ عمل درآمد كے خوف سے ہندوستان كے سفر كو منسوخ كرديا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ كفر آميز كتاب ” آيات شيطانی” كے مرتد مصنف سلمان رشدی نے "جے پور ” كے ادبی فيسٹول كی افتتاحیہ تقريب سے خطاب كرنا تھا ليكن ہندوستان كے مختلف مسلمان گروپوں كے شديد احتجاج كے باعث وہ اس پانچ روزہ فيسٹول میں شركت نہیں كرے گا ۔

1:36 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔