دنیا

انڈونیشیا :شیعیان حیدر کرار (ع) پر ناصبی دہشت گردوں کے دوبارہ حملے

indonesianshiiteانڈونیشیا میں شیعہ آبادیوں پر ایک مرتبہ پھر ناصبی وہابی دہشت گردوں نے پر تشدد حملے کئے ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کرنگ گیام اور بلورنگ گاؤں سمیت سامپانگ اور مادورا مین بھی ناصبی وہابی دہشت گردوں نے شیعہ آبادیوں پر حملے کر کے شیعیان حیدر کرار(ع) کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔

١٧ جنوری کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کے ایک مسلح گروپ نے کرنگ گیام گاؤں میں شیعہ آبادی ہر زبر دست حملہ کیا ،اور گاؤںکی شیعہ آبادی کو دو اطراف سے گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے سبب متعدد شیعہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ ناصبی وہابی دہشت گردوں کے شیعہ آبادی پر ہونے والے حملوں کے وقت سیکورٹی فورسز بھی موجود تھیں لیکن خاموش تماشائی بنی رہیں۔
محمد ہادون جو کہ ایک متاثر ہیں ان کاکہنا ہے کہ ناصبی وہابی دہشت گردوں کے دونوں گاؤں پر شیعہ افراد پر حملوں کا مقصد شیعہ افراد کو گاؤں سے باہر نکالنا ہے تاہم شیعہ افراد نے بھی فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ کسی صورت اپنے گھروں کو نہیں چھوڑیں گے۔
محمد ہادون کاکہناہے کہ انہوںنے پولیس سے بات چیت کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس شیعہ افراد کو سیکورٹی فراہم کرے تا کہ شیعہ اپنے گھروں کو واپس جا سکیں ۔ان کاکہنا ہے کہ اگر شیعہ اپنے گھروں کو واپس جاتے ہیں تو انہیں ایک مرتبہ پھر ناصبی وہابی دہشت گردوں سے شدید خطرات لا حق ہیں جو انہیں دہشت گردی کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button