

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش حملے میں کم از اڑتالیس افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کابل کی ایک مسجد میں خود کش حملہ آور نے مجلس عزا پر حملہ کیا جس میں اڑتالیس افراد جاں شہیدہوچکے ہیں اور ایک سو سے زائد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے۔ ادھر شہر مزار شریف میں
بھی تکفیری دہشتگردوں نے عزاداروں پر حملہ کیا ہے جس میں چار عزادار شہید اوردسیوں زحمی ہوگئے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شہدا کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔قابل ذکرہے پاکستان اور افغانستان اور عراق میں عزاداراں امام مظلوم پر تکفیری دہشتگردوں کے حملوں کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ تکفیری دہشتگردی کا تعلق القاعدہ اور طالبان سے ہے۔