دنیا

ہندوستانی شیعہ مسلمانوں کا دورۂ اوباما کے خلاف مظاہرہ

indian_shiiteہندوستان کی ریاست اترپردیش کےشیعہ  مسلمان جمعہ کے روز امریکی صدر کے دورۂ ہندوستان کے خلاف مظاہرے کریں گے۔  رپورٹ کے مطابق لکھنئو کی آصفی مسجد و امام بارگاہ کے امام جماعت مولانا کلب جواد نے اعلان کیا ہے کہ مسلمان ان مظاہروں میں امریکہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کے مظالم و جرائم کی حمایت اور واشنگٹن کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کی مذمت کریں گے۔ مسلمانوں کے علاوہ ہندوستان کی بائيں بازو کی جماعتوں نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اوباما کے دورۂ ہند کے خلاف مظاہرے کریں گی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما جمعہ کے روز سے ممبئی سے اپنے تین روزہ دورۂ ہندوستان کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button