سعودی عرب

صدر اوباما کی شاہ عبد اللہ سے ٹیلی فون پربات چیت

صدر اوباما کی شاہ عبد اللہ سے ٹیلی فون پربات چیتشیعت نیوز۔العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے بدھ کو عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے خلاف جنگ کے لیے اپنی حکمت عملی کے اعلان سے قبل سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن بدالعزیز سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ ذرائع کاکہنا تھا براک اوباما گرینچ معیاری وقت (جی ایم ٹی) کے مطابق رات ایک بجے اپنی یہ تقریر کرنے والے ہیں جس میں وہ داعش کے خلاف اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ انھوں نے اس سے پہلے شاہ عبداللہ سے اس پر تبادلہ خیال کیا ہے اور انھیں اعتماد میں لیا ہے۔ امریکی صدر نے اپنی تقریر سے قبل وائٹ ہاؤس میں اپنی جنگی کابینہ سے بھی مشاورت کی ہے۔اس اجلاس میں امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن وزیردفاع چک ہیگل ،امریکا کی مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان شریک تھے۔ قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے عراق کا غیر علانیہ دورہ کیا ہے۔

انھوں نے نئےعراقی وزیراعظم حیدر العبادی ،صدر فواد معصوم اور پارلیمان کے اسپیکر سلیم الجبوری سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم سب کا عراق کی نئی حکومت کی حمایت میں مفاد وابستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”داعش کے خلاف جنگ کو عراقی عوام کو ضرور جیتنا ہوگا لیکن اس کو باقی دنیا کو بھی جیتنے کی ضرورت ہے۔امریکا اور باقی دنیا کو اس جنگ میں مدد دینی چاہیے”۔ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر اوباما داعش سے نمٹنے کے لیے ایک وسیع تر حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔تاہم انھوں نے صدر اوباما کے اس منصوبے کے خدوخال بیان نہیں کیے ہیں۔البتہ ان کا کہنا تھا کہ داعش کو شکست دینے کے لیے اس منصوبے میں دنیا کے کم سے کم چالیس ممالک شامل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button