سعودی عرب

سعودی عرب کے بادشاہ کا داعش کے حوالے سے تشویش کا اظہار

saudi king daishسعودی عرب کے بادشاہ نے دہشتگرد گروہ داعش کے خطرے کے حوالے سے امریکہ اور یورپ کو خبردار کیا ہے۔ عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ ملک عبداللہ بن عبدالعزیز نے ریاض میں عرب ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ عالمی برادری کا دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف مقابلہ نہ کرنے کی صورت میں دہشتگردی کے خطرات امریکہ اور یورپ تک پہنچ سکتے ہیں۔ سعودی عرب کے بادشاہ نے تاکید کی کہ دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف پوری طاقت اور فوری طور پر کارروائی کی جانی چاہیے۔ واضح رہے کہ آل سعود علاقے میں دہشتگردوں کے اصلی حامی کے عنوان سے پہچھانے جاتے ہیں اور سعودی عرب کی تیل کی دولت سے پروان چڑھنے والے ان دہشتگرد گروہوں نے اب تک ہزاروں افراد کو خاک و خون میں غلطاں کیا ہے اور آج یہی دہشتگرد گروہ ان ملکوں کے حکمرانوں کے لئے خطر بن کر ابھر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button