سعودی عرب

سعودی سابق انٹیلیجنس چیف نے فلسطینیوں کے قتل عام کا ذمہ دار حماس کو قرار دیدیا، اسرائیل کا دفاع

saudia3سعودی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ ترکی الفیصل نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور قتلِ عام کا ذمہ دار حماس کو قرار دے دیا ہے۔ لندن سے شائع ہونے والے اخبار ”الشرق الاوسط“ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں الفیصل نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی قتل عام کی وجہ حماس کے ماضی میں کئے گئے غلط فیصلے اور اسرائیل پر ان کی طرف سے داغے جانے والے راکٹ ہیں، جن سے فلسطین کو قطعاً کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حماس کے راکٹ تل ابیب پہنچ بھی جائیں تو اسرائیل کیلئے کوئی خطرہ ثابت نہیں ہوتے۔ انہوں نے قطر اور ترکی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک فلسطین کو اسرائیلی بربریت سے بچانے کی بجائے عرب دنیا میں مصر کے قائدانہ کردار کو تباہ کرنے میں لگے رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button