سعودی عرب

سعودي عرب غزہ پر اسرائیلی جاریحیت پرخاموش ہے۔

saudia flaqالعالم ٹی وی رپورٹ نے "رای الیوم” کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بعض عرب مبصرین کا کہناہے کہ سعودی عرب نے اگرچہ 50ملین ڈالرکی امداد غزہ کے مظلوموں کے نام کردی ہے مگراس نے فلسطینی صدرمحمودسمیت کسی بھی رہنماء سے ملاقات کرنے کی ابھی تک زحمت نہیں کی ہے،یہ اپنی جگہ درست ہے سعودی عرب کا حماس کے ساتھ سابق مصری صدرمحمد مرسی اور اخوان المسلمین کے ملوث پانے کے بعد سے تعلقات قائم نہیں ہے،لیکن اس کا یہ مطلب ہرگزنہیں ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کوروکنے کے لئے حتی المقدورکوشش بھی نہ کرے،حالانکہ وہ اس حوالے امریکہ پردباوڈالنے کئے اپنا کردارادکرسکتا ہے، ذرائع کاکہنا ہے کہ دوسری جانب امیرکویت الشیخ صباح الاحمد جس نے حماس کے صدرخالدمشعل کے ساتھ ملاقات کی اگرچہ اس وقت حماس اور کویت کے درمیان تعلقات اتنی اچھی نہیں ہے اسی لئےخالد نے چند سالوں سے کویت کا دورہ بھی نہیں کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button