سعودی عرب

اگر ہم نے سعودی عرب پر فتح حاصل کی تو سب سے پہلے ہم خانہ خدا کو مسمار کریں گے۔ملعون ابوبکر البغدادی

abubakarتکفیری ٹولے داعش نے عراق کے صوبہ الانبار کی سرحد پر واقع سعودی عرب کے شہر ’’عرعر‘‘ پر قبضہ کر لیا ہے اور اس ٹولے کے رہبر ’’ابوبکر البغدادی‘‘ کے حکم کے مطابق اب خانہ کعبہ کو منہدم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس تکفیری ٹولے داعش کے ایک عنصر نے خانہ کعبہ کو مسمار کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے امیر المومنین ابوبکر البغدادی سے خانہ کعبہ کے انہدام کا حکم حاصل کر لیا ہے۔ ابوتراب المقدسی کہ جس نے اس پیغام کو ٹویٹر پر شائع کیا ہے نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اب خانہ خدا میں اللہ کی عبادت نہیں ہو رہی ہے لہذا مجاہدین نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سعودی عرب پر حملہ کریں اور خانہ خدا کو مسمار کر دیں۔ اس نے مزید کہا ہے کہ خانہ خدا کو منہدم کرنے کا حکم امیر ابوبکر البغدادی کی طرف سے ملا ہے اور اس گروہ نے سعودی عرب پر حملہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس دھشتگرد گروہ داعش نے کہا ہے کہ لوگ مکہ جاتے ہیں تا کہ پتھروں سے تبرک حاصل کریں نہ کہ خدا کی عبادت کریں!۔۔۔ خدا کی قسم اگر ہم نے سعودی عرب پر فتح حاصل کی تو سب سے پہلے ہم خانہ خدا کو مسمار کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button