سعودی عرب، داعش دہشت گردوں کا مرکز اور دھڑکتا دل

20 جون, 2014 10:51

amrica saudiaعراقی سائٹ المسلہ نے عراق اور شام کے امور میں سعودی عرب کے حکام کی آشکارا مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ،دولت اسلامی عراق و شام (داعش) دہشت گردوں کا مرکز اور دھڑکتا ہوا دل ہے۔عراقی سائٹ کے مطابق سعودی حکام دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کررہے ہیں سعودی عرب نے خفیہ طور پر ایک ایسا نیٹ ورک تشکیل دیا ہے جو وہابیوں کے مدارس کے ذریعہ دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں، داعش دہشت گرد تنظیم کے اکثر اہلکار سعودی لہجہ میں عربی بولتے ہیں، سعودی ذرائع ابلاغ دہشت دہشت گرد تنظیم کو انقلابی تنظیم قراردے رہے ہیں۔ المسلہ سائٹ کے مطابق دہشت گردوں کے حامی عرب ممالک کی رسوائی کا وقت پہنچ گيا ہے۔ عراقی ذرائع کے مطابق عراق کے سرحدی علاقہ میں 100 سے زائد سعودی گاڑيوں کو عراقی فوج نے تباہ کیا ہے۔

8:42 شام جون 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔