سعودی عرب

سعودی عدالت شیخ نمر کے سلسلے میں کسی بھی ناجائز حکم کو صادر کرنے سے پرہیز کرے

nimarسعودی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ آیت اللہ شیخ نمر کے خلاف کسی بھی طرح کے ناجائز حکم کو صادر کرنے سے پرہیز کرے۔
حالیہ دنوں سعودی عرب میں اہل تشیع کے نامور انقلابی رہنما آیت اللہ شیخ نمر کو عدالت میں پیش کر کے ان کے خلاف عدالتی حکم کو صادر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے پیش نظر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک بیان جاری کر کے سعودی حکومت کو قبل از وقت خبردار کیا ہے کہ آیت اللہ شیخ نمر سعودی عرب میں مقیم شیعوں کے انقلابی رہنما اور اہل تشیع کے ایک بزرگ عالم دین ہیں ان کے خلاف کسی قسم کے ناقابل قبول حکم کو صادر کرنے سے پرہیز کیا جائے ورنہ علاقے کے شیعہ عوام کسی بھی صورت میں خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سعودی عدالت کا کسی بھی طرح کے ظالمانہ حکم کے صادر کرنے سے پہلے ہی نوٹس لے ورنہ علاقے میں اس کے غیر متوقع نتائج سامنے آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button