سعودی عرب

سعودی عرب ميں کرونا وائرس سےمرنے والوں کی تعداد ميں اضافہ

VIRUSسعودی عرب کے طبی مراکز اب تک کرونا بیماری پر کنٹرول نہيں پاسکے ہیں اور اس بیماری سے ہاتھ دھونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ العالم کی رپورٹ کےمطابق سعودی عرب کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ملک میں کرونا بیماری ميں مزید گیارہ شہريوں کے مبتلا ہونے کے ساتھ ہی اس پراسرار بیماری میں مبتلا افراد کی تعداد 272 ہوگئی ہے۔ سعودی فرمانروا عبد اللہ بن عبد العزیز نے ایک حکم نامے ميں کرونا وائرس کے پھیلنے سے ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد کے باعث وزیر صحت عبداللہ الربیعہ کو ان کے عہدے سے برطرف کرکے وزیر محنت عادل فقیہ کو اس وزارت کا نگراں مقرر کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث جدہ اور ریاض میں مزید دو شہری ہلاک ہوگئے جبکہ ستمبر 2012 میں سعودی عرب میں پھیلنے والے وائرس کے باعث اب تک مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 81 ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب ديگر ملکوں میں دہشت گردوں کی مالی اورفوجی حمایت کے لئے خطیر رقم خرچ کررہا ہے جبکہ اس ملک میں حفظان صحت کی صورتحال بہتر نہیں ہے اور کئی مہینے گذرجانے کے باوجود کرونا بیماری پر اس ملک کے حکام، کنٹرول نہیں پا سکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button