سعودی عرب

سعودی جوانوں کو حکومت پر تنقید مہنگی پڑ گئی

saudia pollice4سعودی عرب کے متعدد جوانوں کو اس ملک کی معاشی و سماجی صورتحال کے بارے میں انٹرنیٹ پر تنقید کے سبب گرفتار کرلیا گيا۔ لبنان کے المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق متعدد سعودی شہریوں کو، آل سعود حکومت کے خلاف تنقید کرنے ، ملک کےتمام افراد کےلئے محترمانہ اور آبرومندانہ زندگي کی درخواست کرنے نیز سماجی چینلوں کوآزادی بیان سے بہرہ مند ہونے کے مطالبے کے سبب، آل سعود کے فوجیوں نے گرفتار کرلیا ۔ در ایں اثنا سماجی چینلوں اور انٹرنیٹ پر تنقیدیں لکھنے والوں نے ملک کی آمدنی کی منصفانہ تقسیم پر تاکید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ملک کی ابتر معاشی اور سماجی افسوسناک صورتحال کے بارے میں تنقید کرنا ہر شہری کا مسلمہ حق ہے اور سعودی جیل، اس ملک کے ظالم اور ستمگر حکمرانوں کے لئے زیادہ شائستہ اور مناسب ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button