سعودی عرب

سعودی عرب کے بادشاہ کی قیدی شہزادیاں، ماں کی اوبامہ سے رہا کرانے کی درخواست

saudia priencesسعودی عرب کے بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی گھر میں نظر بند چار بیٹیوں نے ویڈیو کے زریعے اپنی دکھوں بھری زندگی کے راز فاش کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سحر، مھا، ھلا اور جواھر نامی ان شہزادیوں نے کہ جو دس سال سے اپنے گھر میں قید ہیں چیٹنگ کے مشہور و معروف سافٹ ویئر اسکائیپ کے زریعے برطانیہ کے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ منامہ پوسٹ کے مطابق ان سعودی شہزادیوں نے گھر کے مرکزی دروازے کی نشاندہی کی کہ جو باہر سے بند کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انکی حالت زار انتہائی تشویش ناک ہے اور انہوں نے کئی سالوں سے کسی کا چہرہ تک نہیں دیکھا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ان شہزادیوں کی والدہ اور سعودی بادشاہ عبداللہ کی سابقہ بیوی عنود الفاز نے اوباما سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسکی بیٹیوں کی رہائی کے لئے سعودی بادشاہ سے بات چیت کرے۔ اس کا کہنا تھا کہ سعودی بادشاہ ان لڑکیوں کو شناختی کارڈ بھی نہیں لینے دیتا اور کئی سالوں سے نظر بند ان لڑکیوں کو فقط ایک وقت کا کھانا دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ عنود الفائز ایک اردنی شہری ہے جس نے سعودی عرب کے بادشاہ سے طلاق کے بعد سن 2003 میں لندن میں سیاسی پناہ حاصل کر لی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button