سعودی عرب

سعودی عرب مسلسل و پیہم سلفی وہابی دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے

saudia flaqشام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون اور دیگر عالمی اداروں کے نام ایک خط میں سلفی وہابی دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے پر مبنی سعودی عرب کے دعوے کو مکر و فریب اور جھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب مسلسل و پیہم سلفی وہابی دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔ اس خط میں شام اور شامی عوام کے خلاف آل سعود کے گھناؤنے اور بھیانک اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب شام کی تباہی کا اصلی ذمہ دار ہے خط میں آل سعود اور ان کے حامی سلفی وہابیوں کو شامی عوام کے خون کا ذمہ دار قراردیا گیا ہے۔ خط میں شامی وزارت خارجہ نے لکھا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گرد نہ صرف شام بلکہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں جنھیں سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ خط میں سعودی عرب کے 228 دہشت گردوں کے نام ، ایڈرس اور دیگراطلاعات سکیورٹی کونسل کو پیش کی گئی ہیں جو شام میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب مکر و فریب اور دھوکہ سے کام لے رہا ہے اس نے آج تک کسی بھی دہشت گرد کو قرار واقعی سزا نہیں دی بلکہ دہشت گردوں کو تنخواہ اور ہتھیار فراہم کررہا ہے۔ خط میں عالمی برادری سے شامی عوام کے خلاف سعودی عرب کے ہولناک، گھناؤنے اور بھیانک جرائم کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button