سعودی عرب

سعودی عرب میں تیرہ افراد کو قید کی سزا

saudia flaqسعودی عرب کی عدالت نے دہشت گردی کے الزام میں تیرہ افراد کو قید کی سزا سنائی ہے ۔ العہد لبنانی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی کریمنل کورٹ نے کل سعودی عرب ، اردن ، مصر اور تیونس کے تیرہ باشندوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں ميں ملوث ہونے کے الزام میں پانچ سے تیرہ سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ سعودی عرب کی عدالت کے حکم میں کہا گیا ہے کہ حکومت سعودی عرب کے مطلوبہ افراد کی مالی اور نظریاتی حمایت ، دہشت گردانہ کارروائی میں شرکت کے لئے جوانوں کو اکسانا اور القاعدہ نیٹ ورک کے ساتھ تعاون اور جعلی دستاویز بنانا ان افراد کے اہم ترین جرائم ہيں ۔ سعودی حکومت ایسی حالت میں دہشت گردی سے مقابلے کی دعویدار ہے کہ خود تکفیری گروہوں اور دہشت گردوں کی حمایت کے ذریعے افغانستان ، پاکستان ، یمن ، شام ، لبنان ، عراق اور دنیا کے دیگر خطوں میں بدامنی پھیلانے کی ذمہ دار ہے ۔ سعودی عرب کے بہت سے حکام منجملہ سعودی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ بندر بن سلطان نے شام اور عراق کے خلاف بڑی تعداد میں دہشت گردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button