سعودی عرب

ایران کی پالیسیاں خوش آئند، سعودی عرب

al faisalسعودی عرب کی انٹلیجنس ایجنسی کے سابق سربراہ ترکی الفیصل نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیا طے پانے والے جنیوا کے جوہری سمجھوتے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے صدر داکٹر روحانی، پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔انھوں نے امریکہ کے پی بی ایس ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی پالیسیوں کو خوش آئند اور ایران کے جوہری مسئلے کو پورے علاقے کے مفاد میں سمجھتے ہیں۔ ترکی الفیصل نے کہا کہ ایران کے صدر، اپنے انتخابی وعدوں پر عمل کرنے کی بخوبی کوشش کررہے ہیں جس کے نتائج کے بارے میں کافی نیک امیدیں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button