سعودی عرب

سعودی عرب میں آزادی بیان اور آزادی عقیدہ کا کوئی وجود نہیں

dog saudiaآل سعود خاندان سے الگ ہونے والے شہزادے خالد آل سعود نے مصری سائٹ الشعب کے ساتھ گفتگو میں سعودی عرب میں جاری ظلم وستم ، انحراف اور بے راہروی کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں آزادی بیان اور آزادی عقیدہ کا کوئی وجود نہیں ہے۔

شہزادہ خالد آل سعود نے کہا کہ سعودی عرب کی تینوں قوا مجریہ، عدلیہ اور مقننہ کے درمیان کوئی تفکیک نہیں ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب کے شہریوں کی عزت و کرامت پامال ہورہی ہے۔اس نے کہا کہ مصر اور دیگر عرب ممالک میں آنے والے عوامی قیام سے سعودی عرب کے حکمراں بہت خوفزدہ تھے اور اسی لئے انھوں نے امریکہ اور اسرائیل کےتعاون سے مصر ، یمن، بحرین اور دیگر عرب ممالک میں عوامی اسلامی لہر کو طاقت اور درہم و دینار کے ذریعہ دبانے کی کوشش کی اور اسلام پسندوں کو سعودی عرب نے اپنے خیال میں شکست دیدی ہے۔ خالد آل سعود نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت اب اپنی مرضی اور من مانی کے مطابق سخت قوانین وضع کرکے مخالفین کو کچلنے کی کوشش کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button