سعودی جیلوں میں جنم لینے والے 6 بچے پاکستان نہیں آسکتے

07 مارچ, 2014 09:35

women jailپاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر سحر کامران نے ایوان بالا میں سعودی جیلوں میں اپنی سزا پوری کرنے والے پاکستانیوں کی فہرست پیش کر دی۔ جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چھ خواتین ایسی ہیں جن کے بچے جیلوں میں پیدا ہوئے جو آوٹ پاس نہ بننے کی وجہ سے پاکستان کا سفر نہیں کر سکتے۔ جبکہ جدہ میں قائم قونصل خانہ کسی قسم کی مدد نہیں کر رہا۔ فہرست کے مطابق سعودی بریمال اور شمس ترجیل میں ملتان سے عائشہ، عظمی بی بی، ممتاز بی بی، زوجہ برکت علی، نسیماں مائی، سکینہ اور رانی خاتون تاحال قید ہیں۔

4:06 شام مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔