سعودی عرب

سعودی عرب کی ذلت آمیز شکست

shamiشام کے صدر بشار اسد کی سیاسی اور ذرائع ابلاغ کی مشیربثنیہ شعبان نے المیادین کے ساتھ گفتگو میں سعودی عرب اور اسرائیل کی طرف سے شام میں سرگرم دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ہی اصل میں یہودی ہیں اور آل سعود و آل یہود دونوں کو شام میں ذلت آمیز شکست کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی افسر سلفی وہابی دہشت گردوں کو تربیت فراہم کررہے ہیں جبکہ سعودی عرب انھیں مالی اور افرادی قوت فراہم کررہا ہے۔ بثنیہ شعبان نے کہا سعودی عرب کی انٹیلیجنس کے سابق سربراہ بندر بن سلطان کو اس لئے عہدے سے ہٹا دیا گیا کیونکہ وہ شام میں سعودی عرب کی مذموم پالیسیوں کو آگے بڑھانے میں ناکام ہوگئے، شامی صدر کی مشیر نے شام کے بارے میں ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کے مؤقف میں تبدیلی پر خوشی کا اظہار رکتے ہوئے کہا کہ شام کے بارے میں ترکی کے مؤقف میں تبدیلی شام کی فتح ہے اور شام ترکی کے مؤقف کی قدر کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button