سعودی عرب

آل سعود کی حکومت کی طرف سے بدستور انسانی حقوق کی پامالی

alsaud45اطلاعات کے مطابق آل سعود کی عدالت نے سات افراد کو قید کی سزا سنائي ہے۔ فارس نیوز کے مطابق ریاض کی عدالت نے سات شہریوں کو شہر قطیف میں پرامن مظاہروں میں شرکت کرنے اور حکومت کے خلاف نعرے لگانے کے جرم میں چھے سے بیس برسوں تک قید کی سزائيں سنائي ہیں۔ اس سے قبل سعودی عدالت نے ایک بل کو منظوری دی تھی جس کی رو سے حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے والوں، تصویریں شایع کرنے والوں اور انٹرنیٹ پر حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کو دس سال قید کی سزا دی جائے گي۔ اس قانون میں سعودی بادشاہ کی توہین کرنے والے کو لمبی قید کی سزا دی جائے گي اور ملک سے باہر سفر کرنے پر پابندی ہوگي۔ سعودی عرب میں ان قوانین کی منظوری کے بعد سے پرامن مظاہرہ کرنے والوں اور سیاسی قیدیوں کے خلاف بڑی تیزی سے مقدمے دائر کئے جارہے ہیں اور انہیں سزائيں دی جارہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، اسلامی بیداری کی تحریک سے نہیں بچ سکتا کیونکہ اس ملک میں سیاسی اور مذہبی لحاظ سے ہرجگہ تعصب پایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button