سعودی عرب

آل سعود کے گماشتوں کے ہاتھوں دو شیعہ جوانوں کی شہادت

s123سعودی عرب کی سکیورٹی فورس نے آج صبح، (بروز جمعرات ۲۰،۲،۲۰۱۴ ) اس ملک کے شیعہ نشین علاقے العوامیہ پر حملہ کر کے دو شیعہ افراد کو شہید اور پانچ کو زخمی کر دیا ہے۔
اگر چہ سعودی ذرائع نے اس خبر کو شائع نہیں کیا لیکن سوشل نٹ ورک پر یہ خبر تیزی کے ساتھ پھیل گئی۔
اس رپورٹ کے مطابق حسن علی مدن الفرج اور علی احمد عبد الرحیم کو آل سعود کے گماشتوں نے براہ راست گولی کانشانہ بنا کر شہید کر دیا۔
عینی شاہدیں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی دستوں نے اس علاقے پر حملہ کیا اور ان کے حملے سے عوامیہ میں بری طرح سے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ۴ افراد کے زخمی ہونے کے بعد پولیس نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button