سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے حقوق پامال

سعودی عرب کے معروف سیاسی تجزیہ نگار و ریسرچ اسکالر ڈاکٹر”توفیق السیف” نے کہا ہے کہ آل سعود کی حکومت ہمیشہ ہی سے اس ملک کے شعیہ مسلمانوں کے قانونی حقوق و مطالبات سے چشم پوشی کرتی چلی آئی ہے اور اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کو ہمیشہ دبانے کی کوشش کرتی رہی ہے ، جبکہ سعودی عرب میں گہری سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔ برطانیہ کی مینسٹر یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے سعودی عرب کے ریسرچ اسکالر اور اس ملک کے معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر”توفیق السیف” نے فارس نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سعودی عرب کے حکمران اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کی جانب سے اپنے قانونی و جائز مطالبات پیش کیئے جانے پر سخت ناراض ہوتے ہیں اور اس ملک میں موجود سیکورٹی بے چینی اور اس ملک میں پائے جانے والے عوامی خدشات نے سعودی عرب کے حکمرانوں کی راتوں کی نیدیں اڑا دی ہیں۔ سعودی عرب کے اس معروف تجزیہ نگار نے کہا کہ آل سعود کی حکومت بھی خطے کے اکثر ممالک کی طرح گہری سیاسی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، جن میں ثقافتی اور معاشرتی تبدیلیاں بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر”توفیق السیف” نے پوچھے گيئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مختلف مسائل کے بارے میں سعودی مفتی حضرات کی جانب سے فتوا حکومت کی درخواست پر جاری کیا جاتا ہے۔اس طرح کہ حکومت فتوا صادر کرنے والے مرکزسے شرعی سوال پوچھتی ہے اورمفتی اس کے جواب میں فتوا دیتا ہے۔








