سعودی عرب

سعودی عرب میں قیدیوں کے ساتھ بہیمانہ سلوک

saudia killingانٹرنیٹ پر ایک ویڈیو سامنے آئي ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ سعودی عرب میں قیدیوں کو وحشیانہ طرح سے جسمانی ایذائيں پہنچائي جاتی ہیں۔
تسنیم نیوز کے مطابق سعودی عرب میں مختلف انٹرنیٹ سائٹوں پر ایک ویڈیو نشر ہوئي ہے جس میں بتایا گيا ہے کہ جدہ کی بریمان جیل میں ایک قیدی کے ساتھ بہیمانہ سلوک کیا جارہا ہے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سعودی عرب کے مختلف شہروں میں عوام نے احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔ اس ویڈیو سے آل سعود کی بگڑی ہوئي ساکھ مزید بگڑ گئي ہے اور سعودی حکام نے اس بات کی تحقیق شروع کروادی ہے کہ یہ ویڈیو کس طرح سے انٹرنیٹ پر آئي۔ واضح رہے انسانی حقوق کی تنظیموں نے بارہا رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب میں شہری آزادیوں اور انسانی حقوق کا سرے سے فقدان ہے اور آل سعود کے کارندے لوگوں کو بغیر کسی وجہ کے گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیتے ہیں اور جیلوں میں قیدیوں کو طرح طرح سے جسمانی ایذائيں پہنچائي جاتی ہیں۔ اس وقت آل سعود کی کال کوٹھریوں میں تیس ہزار سیاسی قیدی ہیں جنہيں بغیر کسی جرم کے برسوں سے قید میں رکھا گيا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button