سعودی عرب

آل سعود کی حکومت شام میں بحران کا بنیادی سبب

alsaudبشار جعفری نے آج اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ آل سعود کی حکومت شام میں بحران میں شدت پیدا کرنے کےلئے ہرطرح کی سازشیں کررہی ہے۔ بشار جعفری نے کہا کہ آل سعود کی حکومت ایسے عالم میں دیگر ملکوں میں انسانی حقوق کے دعوے کررہی ہے جبکہ وہ خود اپنے شہریوں کو ابتدائي ترین انسانی حقوق دینے کیلئے بھی تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جینوا ٹو کانفرنس بلانے کی عالمی کوششوں کے باوجود یہ آل سعود کی حکومت ہے جو اس راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے اورتکفیری گروہوں کو شام بھیج کر عوام کا قتل عام کررہی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی انٹلجنس کےسربراہ بندر بن سلطان شام میں دہشتگردوں کو بھیج کر بحران پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب صرف شام میں ہی دہشتگردی نہيں پھیلا رہا ہے بلکہ متعدد ملکوں منجملہ یمن، لبنان اور پاکستان و افغانستان میں بھی سعودی پیسے سے ہی دہشتگردی اور انتھا پسندی گروہوں کوفروغ مل رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button