سعودی عرب

سعودی عرب انسانی حقوق کے سرگرم کارکن کو قید کی سزا

saudi flaqسعودی عرب میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ولید ابو بکر نے کہا ہے کہ اس ملک کے حکام کی پالیسیوں کی ممانعت میں تنقیدی بینر پر دستخط کروانے کے جرم میں انہیں تین ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ جدہ سے فرانس نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے انسانی حقوق کے اس سرگرم کارکن نے آج کہا ہے کہ جدہ کی عدالت گذشتہ روز 16 اسلام پسندوں کے گروہ کو کہ جن کو 2011 میں سعودی عرب کے حکام کے خلاف تنقیدی بینر پر دستخط کروانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، تین ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
ولید ابو بکر نے مزید کہا کہ وہ اس حکم کے خلاف عدالت میں نظر ثانی کی اپیل کریں گے۔ ولید ابوبکر کو اکتوبر کے مہینے کے اوائل میں بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد میں وہ رہا کر دیئے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button