سعودی عرب

لبنان کے صدر نے سعودی عرب کا دورہ منسوخ کردیا

saudi flaqلبنان کے صدر مائیکل سلیمان نے پرواز سے 24 گھنٹے قبل سعودی عرب کا دورہ منسوخ کردیا ہے جس کا لبنان کی سیاسی جماعتوں نے خیر مقدم کیا ہے۔

لبنان کے صدر کو جب یہ معلوم ہوگیا کہ سعودی عرب لبنان کے بحران کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا انھون نے سعودی عرب کا دورہ منسوخ کردیا، سعودی عرب خطے میں امریکہ کا ایک اہم اتحادی ملک ہے اور اسے ایران اور امریکہ کی قربت پر سخت تشویش لاحق ہوگئی ہے سعودی عرب اس بات پر ناراض ہے کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ روابط میں سعودی عرب سے مشورہ کیوں نہیں کیا۔

بعض ذرائع کے مطابق لبنان کے صدر نے اس لئے سعودی عرب کا دورہ منسوخ کیا ہے کہ سعودی بادشاہ کی حالت تشویشناک ہے اور وہ قریب المرگ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button