سعودی عرب

تمام چرچ تباہ کر دئیے جائیں، سعودی وہابی مفتی کا فتویٰ

Salafi-mullahسعودی وہابی مفتی عبدالعزیز بن عبد اللہ نے فتویٰ دیا ہے کہ خطے میں موجود تمام مسیحی عبادت گاہیں اور چرچ تباہ کر دئیے جائیں، شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے اتحادی اور نمک خوار سعودی عرب کے ایک مفتی عظم عبد العزیز بن عبد اللہ نے حال ہی میں نیا فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں موجود تمام مسیحی عبادت گاہوں اور بالخصوص چرچ تباہ کر دئیے جائیں۔
سعودی وہابی مفتی نے یہ فتویٰ کویت کے ایک وفد کی جانب سے درخواست کئے جانے پر دیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ خطے میں مسیحی عباد ت گاہوں کی تعمیر کو روکا جائے تاہم سعودی وہابی مفتی نے کہا ہے کہ تمام چرچ تباہ کر دئیے جائیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں مسیحی مذہب کے ماننے والوں کو نہ تو عبادت کرنے دی جاتی ہے اور نہ ہی ان کی کوئی عباد گاہ موجود ہے،تاہم سعودی عرب میں مقیم عیسائی مذہب کے پیروکار اپنے گھروں میں بھی خفیہ طور پر مسیحی عبادت بجا لاتے ہیں اور اگر اس بارے میں بھی پولیس کو علم ہو جائے تو مسیحی عوام کو گرفتار کر کے سخت سزائیں دی جاتی ہیں،
حیرت انگیز بات ہے کہ امریکی انتظامیہ اور بارا ک اوباما نے اپنے اتحادی سعودہ عرب کے مفتی اعظم کے اس فتویٰ کو نظر انداز کر دیا ہے حالانکہ امریکہ میں بڑی تعداد عیسائی ہیں جو کہ امریکی ہیں تاہم امریکہ کے دوست ملک سعودی عرب کی جانب سے آنے والا فتویٰ امریکی انتظامیہ کی جانب سے نظرا نداز کیا جانا حیرت انگیز ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button