سلفی خطیب کی جانب سے السیسی کی حمایت پر احتجاج
ریاض کی مسجد الفردوس میں وہابی انتھا پسند خطیب نے مصری فوج کے سربراہ عبدالفتاح سیسی کے حق میں دعا کی جس پر مصری شہریوں نے شدید اعتراض کیا اور ہاتھا پائي کی نوبت آپہنچی۔ ادھر یمن کے صوبہ صعدہ میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرکے سعودی عرب کی جانب سے تکفیری وہابیوں کی حمایت پر احتجاج کیا ہے۔ الحوثی تحریک کے زیر اہتمام ہزاروں لوگوں نے آج صعدہ میں احتجاجی مظاہرہ کرکے سعودی عرب کی جانب سے اس علاقے میں تکفیری دہشتگردوں کی حمایت کی مذمت کی۔ عوام نے کہا ہےکہ سعودی عرب تکفیریوں کی مالی مدد کرکے علاقے میں فرقہ واریت پھیلارہا ہے۔ مظاہرین نے خلیج فارس کے عرب ملکوں بالخصوص سعودی عرب کو امریکہ اور صیہونی حکومت کا پٹھو قراردیا۔ ادھر المنار ویب سائٹ نے ایک رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کی حکومت علاقے میں ڈکٹیٹر حکومتوں کو بچانے اور عوامی حکومتوں کے خلاف سازشیں کررہی ہے۔ المنار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت اپنے تمام تروسائل وذرائع سے علاقے میں ظالم اور ڈکٹیٹر حکومتوں کو تحفظ دینے اور عوامی حکومتوں کو سرنگون کرنے میں لگی ہوئي ہے اور اسی وجہ سے آل سعود نے شام، عراق ، مصر، تیونس اور لبنان میں کھلی جنگ شروع کروادی ہے۔