سعودی عرب

شیعہ بہترین مخلوق دشمنان تشیع کی ویب سائٹ پر شیعت کی حقانیت کا اثبات

saudi web siteسعودی حکومت سے وابستہ ویب سائٹ پر خیر البریہ کی تفسیر میں رسول اسلام (ص) کی معروف حدیث ’’ آنت یا علی و شیعتک ھم خیر البریہ‘‘ کا نقل ہونا باطل کے منہ سے حق اگلنے کے مترادف ہے۔
امام علی علیہ السلام اور ان کے شیعوں کی حقانیت یوں تو اہلسنت کی کتابوں سے واضح طور پر قابل اثبات ہے لیکن قابل توجہ بات یہ ہے اس بار دشمنان تشیع نے بھی آخر اس حدیث کو اپنی سائٹ میں جگہ دے ہی دی جس میں مرسل اعظم (ص) نے حضرت علی علیہ السلام اور ان کے شیعوں کو ’’ خیر البریہ‘‘ قرار دیا ہے ۔
سعودی حکومت سے وابستہ ویب سائٹ ’’الاسلام‘‘ کہ جس کے اصلی صفحے پر ’’وزارۃ شئون الاسلامیہ۔۔۔‘‘ کے نام سے سعودی حکومت کا آرم موجود ہے میں تفسیر قرآن کے حصے میں اہلسنت کے معروف مفسر ’’طبری‘‘ کی تفسیر کشاف سے سورہ مبارکہ بینہ کی ساتویں آیت کے ذیل میں ’’ خیر البریہ‘‘ کی تفسیر میں یوں نقل کیا ہے: «يَقُول : مَنْ فَعَلَ ذَلِكَ مِنْ النَّاس فَهُمْ خَيْر الْبَرِيَّة . وَقَدْ : 29208 – حَدَّثَنَا اِبْن حُمَيْد , قَالَ : ثنا عِيسَى بْن فَرْقَد , عَنْ أَبِي الْجَارُود , عَنْ مُحَمَّد بْن عَلِيّ { أُولَئِكَ هُمْ خَيْر الْبَرِيَّة } فَقَالَ النَّبِيّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ” أَنْتَ يَا عَلِيّ وَشِيعَتك "»
ترجمہ: ’’عیسی بن فرقد نے ابی الجارود سے انہوں نے محمد بن علی سے نقل کیا ہے کہ رسول اسلام (ص) نے اس آیت ’’ اولئک ھم خیر البریہ‘‘ کی تفسیر میں کہ خیر البریہ سے مراد کون ہیں فرمایا: اے علی آپ اور آپ کے شیعہ خیر البریہ(بہترین مخلوق) ہیں‘‘۔

متعلقہ مضامین

Back to top button