سعودی عرب

مرسی کی برطرفی، اقوام متحدہ کی تشویش شاہ عبداللہ کا خیر مقدم

banمحمد مرسی کا تختہ الٹے جانے کے بعدعالمی سطح پرمختلف قسم کا رد عمل سامنے آ رہا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اور النشرہ ویب سائٹ کی رپورٹوں کے مطابق فوج کے ہاتھوں محمد مرسی کی معزولی پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مظاہرین کے مطالبات کو قانونی قرار دیتے ہوئے فوج کی جانب سے محمد مرسی کی معزولی پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مصر میں جلد از جلد قانون کی حکمرانی اور امن وامان کی برقراری پر تاکید کی۔
محمد مرسی کی معزولی کا سعودی عرب کے شاہ عبداللہ نےخیر مقدم کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں مصرکے عبوری حکمراں عدلی منصوری کومبارک باد پیش کرتے ہوئے مصری فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔
محمد مرسی کی برطرفی اور فوجی اقدام کی جامعہ الازہر کے مفتی اعظم سمیت کئی رہنماوٴں نے تائید کی۔ جبکہ محمد مرسی کی برطرفی پر اپوزیشن جماعتوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور قاہرہ سمیت کئی شہروں میں جشن منایا نعرے لگائے اور آتش بازی کی گئی جبکہ فوجی ہیلی کاپٹر بھی تحریر اسکوائر پر پرواز کرتے رہے اور مظاہرین پر جھنڈیاں برسائیں تاھم محمد مرسی کے حامی فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button